پاکستانی نہ پہلے ڈیفالٹ ہوئے اور نہ اب ہوں گے، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید کا کہنا ہے کہ پاکستانی نہ پہلے کبھی ڈیفالٹ ہوئے اور نہ ہی ڈیفالٹ ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید کا ملک کی موجودہ معاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا نہیں اور نہ ہی حالات اس جیسے ہیں۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان سری لنکا نہیں اور نہ ہی حالات اس جیسے ہیں، درحقیقت گذشتہ 2 برسوں میں 6 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو پوری دنیا کے لیے حیرت انگیز دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے اور کورونا کے بعد اشیاء کی بلند قیمتوں کی وجہ سے بہت سے ممالک کی معیشتیں مشکلات کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں