سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر ستارہ پاکستان دیدیا گیا۔
27 مئی کو سوشل میڈیا پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہیں قمیض شلوار میں گھر سے نکل کر کہیں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بعدازاں انہوں نے ٹوئٹر پر ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہیں ستارہ پاکستان سے نوازا جا رہا ہے۔
ڈیرن سیمی نے لکھا کہ جی ہاں، یہ میں ہوں جسے ستارہ پاکستان سے نوازا جا رہا ہے، میرے لیے بہت ہی فخر کی بات ہے۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان کو کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات سرانجام دینے پر سراہے جانے کے ساتھ ساتھ انہیں اعزاز ملنے پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔