مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس: ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور

مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی 27 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمہ کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کے بعد تھانہ کوہسار پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کی تردید کر رہی ہیں۔

ڈولی کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’وہ جہاں کھڑی ہوئی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹروے ہے، اُن کے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی۔‘

ڈولی کے پاس کھڑے اس عام شہری کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ اِن جھاڑیوں سے بہت بڑے بڑے سانپ نکل آتے ہیں اور اُن کے بچوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پاس ہی رہتے ہیں، یہ آگ وہ اپنے گاؤں کے بچوں اور مویشیوں کو سانپوں کے حملوں سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں