عمر سرفراز کا گورنر شپ سے برطرفی کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ عہدے سے ہٹائے جانے کا کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جلد عدالت میں پیش کریں گے جس کے لیے انہوں نے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمرسرفرازچیمہ کی جانب سے آج درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکیے جانے کاامکان ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ عمرسرفراز چیمہ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں داخلہ روکنے کیلئے پولیس تعیناتی کا معاملہ بھی عدالت میں اٹھایاجائےگا۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پارٹی رہنما بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں