وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر نیو یارک پہنچ گئے۔
بلاول بھٹو زرداری آج امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیر مملکت خارجہ امورحناربانی کھر کے مطابق بلاول بھٹو آج گلوبل فوڈ سکیورٹی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ جمعرات کو سلامتی کونسل کی کھلی کچہری میں شریک ہوں گے۔
FM 🇵🇰 @BBhuttoZardari arrived NewYork today to participate @UN 's upcoming Ministerial “Global Food Security Call to Action”; & UN Security Council to speak on humanitarian needs & longer-term development efforts to save lives & build resilience for the future.#PakFMAtUN pic.twitter.com/I2eKHKYtDh
— Pakistan Consulate General New York (@PakinNewYork) May 17, 2022
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ دورہ امریکا میں بلاول بھٹو اٹلی،جرمنی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وہ 21 مئی کو چین اور 23 مئی کو سوئٹزر لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔