سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ممکن ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج پارہ42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق گرمی کی لہر 25 مئی تک جاری رہے گی ۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویو وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں