اسلام آباد:وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات سے امریکا روانہ ہوگئے، امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کو دورے کی دعوت دی تھی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری 18 مئی کو اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والے“گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن“ پروزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس علاقائی طور پر ترقی پزیرممالک کےگروپ کو اکٹھا کرے گا جن میں خوراک کی عدم تحفظ سے سب سے زیادہ متاثرہونےوالےاوراس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی مشکل پوزیشن میں ہیں۔
FM @BBhuttoZardari has departed from #UAE to participate in the Ministerial Meeting on ‘Global Food Security Call to Action’ at the @UN.
He will also participate in an open debate of #UNSC.
🗓 18-19 May 2022
📍 #NewYork @PakistanUN_NY🇵🇰🤝🇺🇳#PakFMAtUN pic.twitter.com/9Ks9yagoml
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 16, 2022
اجلاس میں شریک وزراءانسانی ضروریات ،زندگیوں کو بچانے اورمستقبل کیلئے لچک پیدا کرنے کیلئے درکار طویل مدتی ترقیاتی کوششوں پر بات کریں گے ۔
وزیرخارجہ19مئی کوامریکی صدارت کے تحت“بین الاقوامی امن وسلامتی کی بحالی،تنازعات اور خوراک کی حفاظت“پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بھی شرکت کریں گے ۔
بلاول بھٹو زرداری دونوں ملاقاتوں میں پاکستان کے نقطہ نظراورپالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔
نیویارک میں رہتےہوئےوزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات سمیت دیگراہم مصروفیات ہوں گی۔