عثمان بزدار کےخلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دائرکرنے کااعلان

مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے ساتھیوں کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما لیگ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد 10 ارب 31 کروڑ کے بھاری اثاثے بنائے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو سابق خاتون اول کے کہنے پر وزیر اعلیٰ لگایاگیا اور کالا دھن کا حصہ بنی گالا پہنچایا جاتا تھا، ٹرانسفر پوسٹنگ میں لین دین کے تانے بانے بنی گالا سے ملتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی کا سیاہ دھن سفید کرنے کے لیے لائی گئی، فرح گوگی اور ان کے شوہر کے اثاثوں کی کوئی منی ٹریل نہیں ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کی جارہی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ 3سالوں میں ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا گیا اور عوامی پیسے سے اپنی جائیدادیں بڑھائیں گی۔

لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ فرح گوگی کوعمران خان نے بیرون ملک فرار کروایا جبکہ ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی کے کالے دھن کو جائزقرار دینے لائی گئی اور اس اسکیم کے تحت کروڑوں کا کالادھن سفید کروایا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں