لاہور پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200، 300 اور 500 کے بجائے 02 ہزار اور 05 ہزار جرمانہ ہو گا۔
اس حوالے سے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو سفارشات بجھوا دی ہیں۔
ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں جرمانوں کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔
خبردار، ہوشیار: اب دو سو، تین سو، پانچ سو کی بجائے 02 ہزار اور 05 ہزار جرمانہ ہوگا.
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو سفارشات بجھوا دیں.#Trafficfines #Trafficrules #Followrules #IGPPunjab #CCPOLahore #Trafficawareness #Trafficpolice pic.twitter.com/PPg9BICZs4— Lahore Traffic Police (@ctplahore) May 16, 2022