ٹوئٹر، فیس بُک کے بعد عمران خان انسٹا پر بھی چھا گئے

سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور فیس بُک کے بعد، سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسٹاگرام پر بھی حکمرانی کرلی۔

وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت سوشل میڈیا پر برقرار ہے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اُن کے سوشل میڈیا فالوورز میں اضافہ ہورہا ہے۔

اب عمران خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 7 ملین یعنی 70 لاکھ ہوگئی ہے۔

فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز ہیں۔

وزیراعظم صاحب کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اب تک 12 ہزار سے زائد انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔

عمران خان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عوام کو اپنی پارٹی کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ کبھی کبھی اپنے ماضی کی حسین یادیں بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

اقتدار سے ہٹنے کے بعد عمران خان انسٹاگرام پر کافی فعال رہتے ہیں وہ اپنے جلسوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جن پر لاکھوں لائکس آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں