کراچی اور لاہور سمیت میدانی علاقوں میں شدید گرمی

کراچی اور لاہور سمیت میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ وسطی میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

شہری دن 11بجے سے 4 بجے تک غیرضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو روزمیں درجہ حرارت دو سے تین پوائنٹ کم ہوگا۔ 17مئی سے گرمی کی لہر دوبارہ شدت پکڑے گی۔

آئندہ دو روز تک حیدر آباد، بدین ،میرپور خاص،عمر کوٹ ، سانگھڑ میں پارہ 46 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

لاہور میں آج پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اورآزاد کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔اسلام آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہےسرگودھا، میانوالی ، بھکر، لیہ ، ڈی جی خان اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کےزیراثررہیں گے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے پر الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں