قوم اب ڈرنے والی نہیں ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ قوم اب ڈرنے والی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے تاریخی جلسوں سے گھبرا کر امپورٹڈ حکومت نے تشدد کر کے سیالکوٹ میں عثمان ڈار اور دوسروں کو گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ قوم اب ڈرنے والی نہیں ہے، سیالکوٹ تیار ہو جاؤ، کپتان آج شام سیالکوٹ آ رہا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان آج دیکھ لے گا کہ سیالکوٹ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں