اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ چند ہفتوں بعد عمران خان پھر وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میانوالی سے اس تحریک کا آغاز ہو رہا ہے جس کی منزل حقیقی آزادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی فیصلہ کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور اور منزل قریب ہے پاکستان۔ غلامی کو قوم نے مسترد کر دیا ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ آج سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
میانوالی سے انشاء اللہ آج اس تحریک کا آغاز ہو رہا ہے، جسکی منزل حقیقی آزادی ہے- پوری قوم کا ایک ہی فیصلہ کہ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور اور منزل قریب ہے پاکستان – غلامی کو قوم نے مسترد کر دیا- انشاء اللہ آج سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے pic.twitter.com/AkI42B4zSa
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 6, 2022