پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف متنازع بیانات کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پیمرا کی جانب سے عمران خان کی متنازع تقریر کا اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی تقریر کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔
جائزے کے بعد الیکشن کمیشن سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پشاور کے جلسے میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان دیا تھا۔