پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) آج میانوالی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے حلقہ انتخاب میانوالی میں آج شام جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
میانوالی جلسہ عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہو گا، جلسہ جنرل بس اسٹینڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔
جلسے میں عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کی دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے کینٹینر لگا کر 30 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیاجارہا ہے ،24 کینٹینر لگا کر بنایا گیا اسٹیج 60 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا ہے جبکہ اسٹیج پر 200 کرسیاں لگائی جائیں گی ۔
پی ٹی آئی انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ میں 60 ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ لاری اڈہ کے سامنے گراؤنڈ میں 2 لاکھ افراد کے جمع ہونے کی گنجائش ہے۔