مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ غیرآئینی مطالبے کرنے والے گورنر کو ایک حوالدار اور 4 سپاہی گورنر ہاؤس سے باہر پھینکنے والے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ غیرآئینی طور پر مسلط شخص سے گورنر ہاؤس خالی کرانے کا وقت آگیا۔ گورنر پنجاب 4 دن بعد 1122 کا مطالبہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر اپنی غیرآئینی حرکتوں کے ذریعے گورنر ہاؤس سے سیدھا جیل جائے گا۔ عدالتی فیصلوں کے بعد بھی آئین وقانون شکن ٹولہ اوٹ پٹانگ حرکتوں میں مصروف ہے۔
طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک طرف قوم کو آزاد کرنے نکلے ہیں اور دوسری طرف اقوام متحدہ اور اسٹیبلشمنٹ کو اپیلیں کررہے ہیں۔