پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مریم نواز کو ویڈیو کوئین قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے لکھا کہ یہ ویڈیو کوئین تیاری میں ہے،جب کچھ نہیں بن پاتا تو جعلی ویڈیوذ رلیز کرتی ہے۔
یہ ویڈیو کوئین تیاری میں ہے – جب کچھ نہیں بن پاتا تو جعلی ویڈیوز رلیز کرتی ہے- عوام میں ناکامی کے بعد یہ جعلی ویڈیوز کے سہارے جعلی حکومت چلانا چاہتی ہے- میڈم یہ جو پبلک ہے- یہ سب جانتی ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/c72kCZynZK
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 4, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران اسماعیل لکھتے ہیں کہ عوام میں ناکامی کے بعد یہ جعلی ویڈیوز کے سہارے جعلی حکومت چلانا چاہتی ہے، میڈم یہ جو پبلک ہے ، یہ سب جانتی ہے۔