وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو نے منگل کو اپنا چارج سنبھال لیا .
وزارت داخلہ کے حکام نے وزیر مملکت کا دفتر پہنچنے پراستقبال کیا.
وزیرمملکت عبدالرحمن کانجو کی وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سے ملاقات کیسیکرٹری داخلہ نے وزارت کے امور اور عوامی سہولت کے مختلف منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا .
وزیر مملکت نے کہا کہ عوامی خدمت کی جذبے سے سیاست میں آیا ہوں نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے اور دیگر محکموں میں عوام کے لئے سہولیات پیدا کرینگےکوشش کرینگے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہوں۔