جمعیت علمائے اسلام فضل کے زاہد اکرم درانی نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جے یو آئی (ف) کے رہنما سے حلف لیا۔
زاہد اکرم درانی درانی سے پہلے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر تھے ، جن کے خلاف سابق مشترکہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
تحریک میں سابق اپوزیشن نے کہا کہ قاسم سوری نے “بار بار قواعد، پارلیمانی طریقوں، جمہوری اصولوں اور روایات، اور یہاں تک کہ آئینی دفعات کی خلاف ورزی کی”۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 7 اپریل 2022 کے اپنے حکم نامے میں بھی مذکورہ فیصلے کو آئین اور قانون سے متصادم اور کالعدم قرار دے دیا۔
قاسم سوری نے 16 اپریل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔