حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ کرلیا۔

نئی اتحادی حکومت نے انتخابی اصلاحات پرکام شروع کردیا ہے اور اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کرلی ہیں، وزارتِ قانون نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا بھی جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظرِثانی کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ ہم غریب ملک ہیں،دنیابھر میں پولنگ اسٹیشن قائم کرکے ووٹنگ نہیں کراسکتے، سفارت خانوں میں بھی اتنےبڑے پیمانے پر اوور سیز ووٹنگ ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکینِ وطن کی نشستیں مختص کرنے پر غورکر رہے ہیں، ووٹنگ مشین کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں