وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے ای سی ایل کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔
کمیٹی ٹی او آرز کا جائزہ لیکر کابینہ کو رپورٹ پیش کریگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں تشکیل دی گئی کمیٹی برائے ای سی ایل 4 رکنی ہوگی۔
کمیٹی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،ایاز صادق،مرتضی محمود،نوید قمر شامل ہونگے،کمیٹی ای سی ایل پالیسی سے متعلق ردوبدل سمیت دیگر امور دیکھے گی۔