بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت پر پیپلزپارٹی میں اختلافات برقرار

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کابینہ میں شمولیت کے پارٹی میں تاحال اختلافات برقرار ہیں جس کی وجہ سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت کی جانب سے بلاول بھٹو کی بظور وزیر خارجہ کابینہ میں شمولیت پر ایک بار پھر غور کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو آج لندن روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔

روانگی سے قبل بلاول بھٹو نے ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف سے مختصر ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو لندن سے واپسی پر وزارت خارجہ کا حلف اٹھائیں گے اور ان کی واپسی تک حنا ربانی کھر وزارت خارجہ کے امور دیکھیں گی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری بلاول بھٹو کی اتحادی حکومت میں بطور وزیر شمولیت کے مخالف ہیں جبکہ ن لیگ بلاول کی بطور وزیر خارجہ کابینہ میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں