حمزہ شہباز نے اپنی حلف برداری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنی حلف برداری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری میں تاخیر کے معاملے پر حمزہ شہبازکی جانب سےلاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

درخواست میں گورنرپنجاب ،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکراور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنرحلف لینےکی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہے،اسپیکر پرویز الٰہی بھی وزارت اعلی کے امیدوارتھے،آئین کےتحت چیف جسٹس کوبھی حلف لینےکااختیارہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہبازقائدایوان منتخب ہوچکےہیں،نومنتخب وزیراعلیٰ سےحلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں