نور عالم خان نے سابق وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی نور عالم خان نے سابق وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہاکہ اب بھی کہتاہوں کہ سابقہ وزرا کےنام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے، موجودہ حکومت کےبھی وزرا کے نام ابھی سے ای سی ایل میں ڈال دیں، بعد میں پتا چلتا ہے کوئی پشاور سے بھاگ رہا ہے کوئی کہیں سے، ہر اس بندے کا احتساب ہونا چاہیے جس نے ہیلی کاپٹر اور لینڈ کروزر کا استعمال کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی، چینی اور آٹے پرسبسڈی دیں اور شناختی کارڈکی شرط ختم کریں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر شناختی کارڈ کے بغیر دو کلو چینی نہیں مل رہی، یہ سراسر زیادتی ہے کہ دو کلو چینی اور گھی کیلئے شناختی کارڈ دیکھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں