صدر عارف علوی کی گورنر پنجاب کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چوہدری سرور کی طرف سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی و آئینی تفصیلات طلب کرلیں۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ کر عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت دریافت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں