اين اے 33 ہنگو کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم خان نےمیدان مار لیا۔
این اے33 ہنگو کے ضمنی انتخابات کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا۔تمام210 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم خان سبقت لے گئے۔
غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم خان20ہزار772ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی کے امیدوار مفتی عبید اللہ18ہزار244ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔
اے این پی کے امیدوار سعید عمر نے 3314 ووٹ حاصل کئے۔ این اے 33 ہنگو کی سیٹ پاکستان تحریک انصا ف کےممبرقومی اسمبلی حاجی خیال زمان کے انتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی نے ان کے بیٹے کو ٹکٹ دیا تھا