پی آئی اے عملے کا بذریعہ سڑک سفر زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے تک محدود رکھا جائے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی

پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے ) کے فضائی میزبانوں کے سڑک سے طویل سفر کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے آبزرویشن لیٹر جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے سڑک سے طویل سفر کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے لیٹر میں کہا کہ عملے کا بذریعہ سڑک سفر زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے تک محدود رکھا جائے ،فضائی عملے کیلئے سڑک کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں