شکریہ پشاور: عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماوں نے جلسے کی تصاویر شئیر کر دیں

وزارت اعظمی سے برطرف ہونے کے بعد سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے واپس عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے ان کا پہلا جلسہ گزشتہ رات پشاور میں ہوا، جہاں عمران خان نے اپنی عوامی پاور شو کی۔

پشاور جلسہ گار میں لوگوں کی بڑی تعداد عمران خان اور ان کے بیانیہ کا ساتھ دینے جلسہ گاہ پہنچے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما بھی پشاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسے کی تصویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل اکاونٹس پر شئیر کر رہے ہیں۔

عمران خان کے فیس بک آفیشل اکاونٹ پر بھی ان کی جلسہ گاہ میں خطاب کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی گئی۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کی پشاور جلسہ گاہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا شکریہ پشاور! آج پشاور کے خوددار اور محبِ وطن شہریوں نے بیرونی سازشوں کے آلہ کار بننے والے عناصر کو واضح پیغام دے دیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ھے اور ہمیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور ہے۔ پاکستان زندہ باد!

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پشاور میں اس سے بڑا جلسہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ فخر ہُوا اتنے بڑے جلسے سے خطاب کر کے۔ شکریہ پشاور، قوم جاگ گئی ہے۔الحمدللّٰہ۔ قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پشاور جلسے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا عرش والے میری توقیر سلامت رکھنا۔۔۔۔ فرش کے سبھی خداؤں سے الجھ بیٹھا ہوں۔

فواد چوہدری نے امریکی ماہر معاشیات اسٹیو ہینک کی ٹوئٹ بھی ری شئیر کی، جس میں انہوں نے بھی جلسہ گاہ کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستانی عوام کی بڑی تعداد عمران خان کی برطرفی پر سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

رہنما شہریار آفریدی نے بھی اے میرے خیبر پختونخواہ کے غیور باسیوں! آج اپ نے وفا نبھانے کا عملاً ثبوت دے دیا۔ سلام ہے آپ کی قومی غیرت کو اپ کی خداری کو۔

مراد سعید نے بھی شکریہ پشاور کے کیپشن کے ساتھ کئی ویڈیوز شئیر کیں۔

حماد اظہر نے جلسہ گاہ میں عوام کے جم غفیر کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ قوم اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ یہ تھمے گی نہیں۔ یہ بڑھتی چلی جائے گی۔

فیصل جاوید نےلکھا کہ ماشاءاللہ پشاور کا اپنے لیڈر عمران خان کا شانداراستقبال کیا، جہاں تک نظر جاتی ہے، لوگ ہی لوگ ہیں، پاکستان کی عوام کا مطالبہ ، فوری انتخابات۔

علی حیدر زیدی نے لکھا کہ پیشاور کی غیرتمند عوام کو سلام! اور ساتھ جلسہ گاہ کی ڈرون سے لی گئی فوٹیج شئیر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں