نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد آفریدی کی مبارکباد پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب میں لکھاکہ ’آپ کے مبارکباد کے پیغام کا شکریہ، انشاءاللہ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا۔‘
Thank you Afridi sahib for your greetings. Pakistan will come out of the challenges IA. The immediate task is to provide economic relief to the people who have been hit hard by inflation.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 12, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ میرا فوری کام مہنگائی کے مارے عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔