سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی رہنے والے شہباز گل کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اجازت سے شہباز گل کو چیئرمین کا چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں معاون خصوصی رہ چکے ہیں ۔