سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد آبائی گھر پہنچے۔
ائیرپورٹ پر اہلِ خانہ نے اسد عمر کا زبردست استقبال کیا جس کی ویڈیو ان کی بھتیجی آمنہ نے ٹوئٹر پر جاری کی۔
پراپر دلہا والا ہار 😊 https://t.co/4DVPQfnCEO
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 12, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسد عمر کو دیکھ کر ان کے گھر والے خوش ہوتے ہیں جبکہ فیملی کا ایک شخص انہیں ہار بھی پہناتا ہے۔
اسد عمر کی ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے تھے وہیں عمران خان کے معاونِ خصوصی رہنے والے شہباز گِل نے بھی اپنا تبصرہ کیا۔
انہوں نے ہار پر اسد عمر کی ٹرولنگ کی اور اس ہار کو پراپر دولہے والا ہار کہا۔