وزیر اعظم نے اقتصادی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اہم اقتصادی ماہرین شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ملک کو درپیش موجودہ سنگین معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ماہرین اقتصادیات کی آراء کی روشنی میں معاشی اور مالیاتی اقدامات سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، خسارے اور قومی بیلنس شیٹ کے حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں