وزیراعظم شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

وزیراعظم شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنا عہدہ سنبھالنے کے ایک روز بعد ہی کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد بھی جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں