وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد 25 پی ٹی آئی ممبران کے دستخط کے ساتھ اسمبلی نے جمع کروائی گئی ہے، آزادکشمیر کے سینئر سیاستدان سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا۔

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے والوں میں ماجد خان، علی شان سونی اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں