اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی غرض سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں کہیں کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائےگا، تمام صوبوں کے لیے حلقہ بندی کی کمیٹیوں کی تشکیل 16اپریل 2022 تک کردی جائےگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹریز، صوبائی الیکشن کمشنرزکومطلوبہ نقشوں اور دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔