کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائے گا میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ سامان کی پیکنگ بھی شروع کردی، ایک دو دن میں گورنرہاؤس سےشفٹ ہوجاؤں گا۔