پاکستان تحریک کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا، جس میں 122 ایم این ایز شریک ہوئے۔
تاہم اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا، جس کے بعد عمران خان نے استعفوں کی تجویز پر ارکان قومی اسمبلی سے رائے لی۔
مزید براں پارٹی ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اختیار عمران خان کو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔
تاہم رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان نے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اراکین نے استعفوں کا اختیار وزیراعظم کو دیا تھا۔
دریں اثنا مراد سعید کا قومی سمبلی کی نشست سے مستعفی ہونےکا اعلان کرتے ہوئے استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ فیصلہ میرا نہیں 22 کروڑعوام کا بھی ہے جبکہ مستعفی ہونے کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔
جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہگزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے pic.twitter.com/Mqln6tfVGe
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) April 11, 2022