خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی شامل ہے۔
خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے جس میں اپوزیشن ارکان ایوان میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرینگے۔
اپوزیشن نے آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد تحریک پر متحدہ اپوزیشن کے 42 اراکین کے دستخط ہیں۔
خیبر پختون خوا اسمبلی کے رولز 1938 کی شق 18 ڈی کی ذیلی شق 2 کے تحت ایوان میں آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اجلاس کو دو دن تک ملتوی کیا جائے گا۔