پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے عمران خان کو استعفے نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں جلیل شرقپوری نے کہا کہ آج بھی قوم عمران خان کے ساتھ ہے، استعفے دے کر میدان خالی نہ چھوڑیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی میں ڈٹ کر اپوزیشن کریں اور مقابلہ کریں، سابق وزیراعظم نے استعفیٰ دیا تو نئی حکومت کو من مانی کا موقع مل جائے گا۔
رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ کچھ ممبران اسمبلی آپ کو چھوڑ گئے ہیں لیکن ہم آج بھی آپ کے ساتھ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان سے گزارش ہے کہ گھبرانا نہیں، مستقبل قریب پھر آپ کا ہے، اس کے لیے وہ اسمبلی میں اپوزیشن کریں۔