سابق گورنر پنجاب اور وکیل رہنما سینیٹر لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان آج پریس کانفرنس کرکےاستعفی دے دیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی بالادستی پر مہروثبت ہے۔
کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے صدر پاکستان اور سپیکرکی رولنگ کو غیر آئینی قراردیا سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کی بالادستی قائم کی ہے، آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کو دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ عمران خان نے جو کوشش کی تھی وہ ناکام ہو گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ پنجاب اسمبلی کو تالے لگائے گئے۔