لاہورہائی کورٹ نے میٹرواورنج لائن ٹرین کے ملازمین کی تنخواہیں 11 اپریل تک ادا کرکے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں میٹرو اورنج لائن ٹرین کے2ہزار سے زائد اسٹاف کو تخواہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس رسال حسن کے روبرو درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ زوہیب نے دلائل دئیے۔
عدالت نے ایم ڈی ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو 11 اپریل تک تنخواہوں کی ادائیگی کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دےدیا۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے باعث میٹرو اورنج لائن انتظامیہ نےتنخواہیں روک لیں اورفروری سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔
درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت انتظامیہ کوتنخواہیں ادا کرنے کا حکم جاری کرے.