لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں بم دھماکا کرنے وال دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔
دہشت گرد ٹرک اڈہ میں ملازمت کرتا تھا، جو 20 جنوری کو دھماکا کرنے کے بعد ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہوگیا تھا۔
تاہم تفشیشی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق بی ایل اے سے ہے جبکہ دھماکہ خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا گیا۔
واضح رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے تھے۔