وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں ان سے مسلم لیگ ق کی قیادت نے ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان کا ایک روزہ دورۂ لاہور
وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کی ملاقات۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صوتحال پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/O0AHDzGR3J
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 5, 2022
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی، کہا کہ پارٹی سے مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔
پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں طے پایا کہ مرکزی پارلیمانی بورڈ ہی ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا، وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، اب غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔