آئی بی اے ٹیسٹ پاس پی ایس ٹی امیدواروں کا آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف احتجاج

حیدرآباد میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے پی ایس ٹی امیدوار آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے پی ایس ٹی امیدوار آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف لطیف آباد نمبر چھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔

احتجاج میں مرد و خواتین امیدوار شریک ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے پاس ہونے والے امیدواروں کو آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تعلقہ لطیف آباد کے 100 سے زائد امیدواروں کو آفر لیٹر نہیں دیے گئے۔ وزیرتعلیم نے یقین دہانی کروائی تھی کے امیدواروں کی متعلقہ یوسیز میں سیٹ نہ ہونے کی صورت انہیں تعلقے میں رکھا جائے گا۔

تاہم 100 سے زائد پاس امیدواروں کو تعلقے میں ایڈجسٹ نہیں کیا جارہاہے۔ امیدواروں پالیسی کے تحت اکوموڈیٹ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں