فیاض چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پنجاب کے سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیاض چوہان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر شیئر کی اور اسے جعلی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کی دل سے حمایت کا اعلان کیا۔

فیاض الحسن نے اپنی پوسٹ میں شاعرانہ انداز میں لکھا کہ:

‘صلح ہو کہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو’

‘‏سب ہمیں پسند ہے خون ہو کہ رنگ ہو’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا’۔

فیاض چوہان نے نجی ٹی وی چینل پر چلائی جانے والی خبر کی تردید کی اور کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں