لاہور: عمر سرفراز چیمہ نے بحیثیت گورنرپنجاب حلف اٹھا لیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے حلف لیا۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے صبح یہ بتائی تھی کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
فواد چودھری نے یہ اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر دی تھی۔ انہوں ںے اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہی یہ بھی بتایا تھا کہ چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔