سپریم کورٹ نے موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا۔

ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ملک میں حالیہ سیاسی صورت حال پر نوٹس لے لیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنما بھی سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں۔ جہاں حزب اختلاف کی جانب سے قومی اسمبلی کارروائی کے خلاف درخواست جمع کرائی جائے گی۔

چھٹی کے باوجود آج سپریم کورٹ کے ضروری عملے کو طلب کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ غیر آئینی قدم کالعدم قرار دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں