قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ایوان صدر کو موصول ہوگئی ہے۔
ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ایوان صدر کو موصول پوگئی ہے۔
صدر عارف علوی آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں، صدر آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق آرڈر جاری کردیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر نگران وزیراعظم کے انتخاب تک عمران خان کو بطور وزیراعظم کام جاری رکھنے کا کہہ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے باہر سے پلان کی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں، قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا تھا۔