پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ہم بنی گالہ کے شیطان کو بند کرنے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
بلاول بھٹو نے قوم کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی سحری ہم نیا پاکستان میں کریں گے لیکن افطار تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے۔
“رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے، اور ہم کل بنی گالہ کے شیطان کو بندکرنے جارہے ہیں۔ انشاء ﷲ کل سے عوام کے مسائل کے حل کا آغاز ہوجائے گا۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari
1/3 pic.twitter.com/MtORdFreZo— PPP (@MediaCellPPP) April 2, 2022
بلاول بھٹو نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کا آپ سب کو پتا ہے کہ رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے بالکل ایسے ہی ہم انشاءاللہ بنی گالہ کے شیطان کو بند کرنے جارہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ پاکستانی جو مہنگائی، غربت کی وجہ سے پریشان ہے میں ان سب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انشاء اللہ کل سے عوامی مسائل کا حل ہوجائے گا، کل سے اس سفر کی شروعات ہوگی۔