بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو سرپرائز قرار دے دیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر کیخلاف تحریک عدم اعتمادکو سرپرائز قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کخلا ف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر”سرپرائز” کے ساتھ ٹویٹ کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کاپی کو بھی ٹویٹ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کخلا ف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپناٹویٹ اسد قیصر اور عمران خان کو بھی ٹیگ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک اور ٹویٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کربلا میں یزید بھی اپنے آپ کوحق پر ہونے کا دعویٰ کرتا رہا مگر قیامت تک وہی باطل رہے گا۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں شیئر لکھا کہ لشکر حسین کا ہے سپاہی یزید کے، کوفے کے لوگ بن گئے وارث شہید کے۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1510482627865759747?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1510482627865759747%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30282870

اپنا تبصرہ بھیجیں